اُدت نرائین اور نیہا کاکڑ نیا ”تو چیز بڑی ہے مست مست “ گائیں گے

اُدت نرائین اور نیہا کاکڑ نیا ”تو چیز بڑی ہے مست مست “ گائیں گے

ممبئی:90کی دہائی میں مشہور ہونے والے اکشے کمار اور روینا ٹنڈن کے گانے ”تو چیز بڑی ہے مست“ کا ری میک بنایا جا رہا ہے۔


ہدایت کار عباس۔مستان اپنی نئی آنے والی تھرلر فلم ”مشین“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس فلم کے لیے 1994کے ہٹ گانے تو چیز بڑی ہے مست مست کو دوبارہ نئے سرے سے ریکارڈ کروایا جائے گا۔اس گانے کو ادت نرائن اور نیہا کاکڑ گائیں گے.

جبکہ گانا ہدایت کار عباس کے بیٹے مصطفی برماوالا اور کائرہ اڈوانی پر فلمایا جائے گا۔گانے کے ڈانس سٹیپس بوسکو مارٹس ترتیب دیں گے۔