حکمرانوں نے اقتدار کے بعد دن دگنی رات چوگنی ترقی کیسے کی ؟سراج الحق

حکمرانوں نے اقتدار کے بعد دن دگنی رات چوگنی ترقی کیسے کی ؟سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوال اٹھایا ہے کہ حکمرانوں نے اقتدار کے بعد دن دگنی رات چوگنی ترقی کیسے کی ؟؟۔پاناما معاملے پر پوری قوم انصاف چاہتی ہے۔ حکومت کی اخلاقی ساکھ ختم ہو گئی ، پاناما معاملے پر پوری قوم انصاف چاہتی ہے۔ 20کروڑ عوام عدالت کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دے سکا ۔ عام آدمی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ حکمران نااہل ہیں۔  یہ کیس ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کا کیس ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20کروڑ عوام کی نظریں پاناما پر ہیں، پانچ معزز جج ایک شخص کی تلاشی لیتے رہے 

مصنف کے بارے میں