دہشت گردی کیخلاف عمران خان کا ملک بھر میں بیک وقت آپریشن کا مطالبہ

 دہشت گردی کیخلاف عمران خان کا ملک بھر میں بیک وقت آپریشن کا مطالبہ

پشاور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کا دوبارہ شروع ہونا افسوس ناک ہے۔ نیشنل ایشن پلان پر پوری طرح سے عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا چارسدہ حملے میں کے پی پولیس نے جو کردار ادا کیا اس پر فخر ہے۔ پرویز خٹک کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے پولیس کو غیر سیاسی کیا۔ انہوں نے کہا ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشکل میں ہے۔ ملک میں بیک وقت آپریشن ہونا چاہیئے۔ حالات کی بہتری کا حکومت نے فائدہ نہیں اٹھایا۔

عمران خان نے کہا پاناما کیس کے بعد پاکستان کے لئے فیصلہ کن موڑ ہے اور جو بھی فیصلہ ہو کرپشن رک جائے گی۔ اسحاق ڈار نے ماضی میں وزیراعظم نواز شریف کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں۔ حکمرانوں کو صادق اور امین ہونا چاہیئے۔ کپتان نے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنا چاہیے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں