لندن کی سڑکوں پر بدامنی میں اضافہ

لندن کی سڑکوں پر بدامنی میں اضافہ

لندن: برطانوی پولیس کی رپورٹ سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ لندن کی سڑکوں پر بدامنی بڑھتی جا رہی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق لندن پولیس کی تازہ رپورٹ سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ2016  کے دوران لندن میں اوسطا روزانہ 3افراد کا قتل ہوا ہے یا وہ زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے کہا ہے کہ 2016 میں لندن میں 60 افراد کا خنجر گھونپ کر قتل ہوا ہے جبکہ 1169 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق 2016 کے دوران لندن میں چاقو اور خنجر سے حملہ کئے جانے کے21365 واقعات پیش آئے ہیں اور اسی قسم کے دیگر جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس حکام نے لندن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر خبردار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں