پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،قراردادمنظور

 پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،قراردادمنظور

کراچی: لاہور میں چیئرنگ کراس دھماکے اور ڈیفنس زیڈ بلاک میں دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کے بارے باتیں کی جارہی تھیں کہ اس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔لیکن ے یو پی کے تحت کل جماعتی کانفرنس میں قرارداد منظور پیش کی گئی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔ کراچی  میں کل جماعتی کانفرنس ہوئی اور اس میں قرارداد پیش کی گئی کہ پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان میں دھماکے کرارہا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا اور دشمن کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

مصنف کے بارے میں