گھرمیں تنہا زندگی گزار کر بہت زیادہ ذمہ دار ہوگئی ہوں

ممبئی: بہت ہی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں بڑی بڑی کامیابیاں سمیٹنے والی بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ گھرمیں تنہا زندگی گزار کر بہت زیادہ ذمہ دار ہوگئی ہوں۔

نئی آنے والی فلم “بدریناتھ کی دلہنیا” کی تیاریوں میں مصروف عالیہ بھٹ سے جب ایک تقریب کے دوران ان کے اکیلے رہنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے ذمہ دارنہیں تھی لیکن جب سے اپنے گھرمیں اکیلی رہنے لگی ہوں بہت زیادہ ذمہ دارہوگئی ہوں اورمجھے اپنے گھرمیں بہت مزہ بھی آ رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں مجھے اکیلے رہنے پرمتعدد مسائل بھی تھے لیکن آہستہ آہستہ سب ہی چیزیں سنبھلتی گئیں اور اب میں اس ماحول کی عادی ہو چکی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بدریناتھ کی دلہنیا کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد آنے والے وقفے کے دوران کوئی دوسری فلم سائن کرنا چاہتی تھی لیکن اچھا اسکرپٹ نہ ملنے کی وجہ سے اب کھانا پکانا اور پیانو بجانا سیکھنا چاہتی ہوں۔