لاہور : ڈیفنس دھماکے کی تحقیقات شروع ، ڈیفنس انتظامیہ کا کل ا سکول بند رکھنے کا اعلان

لاہور : ڈیفنس دھماکے کی تحقیقات شروع ، ڈیفنس انتظامیہ کا کل ا سکول بند رکھنے کا اعلان

لاہور : ڈیفنس دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب  ڈیفنس انتظامیہ کا کل ا سکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل روکنا چاہتے ہیں۔


ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ زیرتعمیر عمارت میں مزدور کام کر رہے تھے۔ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نے عوام سے اپیل کی وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، لاہور کے ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا لیکن تحقیقات شروع کر دی ہے۔ لاہور کے میئر نے شہریوں کے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گرد ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ دہشتگر د چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہو۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا اورعملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

نیوویب ڈیسک< News Source