چینی ادارہ دنیا کا پہلا ڈرون ڈیلیوی نیٹ ورک بنائے گا

چینی ادارہ دنیا کا پہلا ڈرون ڈیلیوی نیٹ ورک بنائے گا

شنگھائی: ای کامرس کے سب سے بڑے ادارے جے ڈی ڈاٹ کام نے دنیا کے پہلے ڈرون ڈلیوری نیٹ ورک کی تعمیر کےلئے شمالی مغربی چین کے صوبہ شان شی کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔

یہاں دستخط کئے جانے والے تزویراتی تعاون معاہدے کے تحت 300کلومیٹر سے زائد کی رینج تک کئی ٹن مال کی فراہمی کےلئے بڑے اور درمیانے سائز کے ڈرونز کےلئے ایک ایئر بیس تعمیر کیا جائے گا ۔ یہ بڑے پیمانے پر بغیر ہوا باز والے کم بلندی پر پرواز کرنے والی فضائی گاڑیوں کےلئے دنیا کا پہلا ایوی ایشن لاجسٹکس نیٹ ورک ہوگا ۔

لاجسٹکس کے کئی عالمی بڑے اداروں نے جن میں امازون اور ڈی ایچ ایل بھی شامل ہے نے بغیر ہواباز والے طیاروں کی کوشش کی ہے لیکن ان میں سے زیادہ تر کے تجربات چھوٹے پیمانے اور کم رینج پر کئے گئے ۔ شان شی جو کہ قدیم شاہراہ ریشم کا آغاز ہے خود کو شمالی مغربی چین کے اہم لاجسٹکس سینٹر میں شمار کرانے کے عمل میں ہے ۔

نئی ڈرون سروس سے علاقائی پیداوار کو فروغ حاصل ہوگا اور دیہی شان شی میں سروسز کی فراہمی میں بہتری آئے گی ۔ توقع ہے کہ اس نیٹ ورک کی بدولت روزگار کے دس ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے اور 2020میں نیٹ ورک کے روبہ عمل آنے کے بعد 100بلین یوئین سے زائد مجموعی کاروباری حجم کے ساتھ فرموں کو راغب کرے گا ۔

مصنف کے بارے میں