ملک میں دہشت گردی کی حالیہ خوفناک لہر کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں بھی ریڈ الرٹ جاری

دہشت گردی کا خطرہ، کراچی میں ریڈ الرٹ جاری

ملک میں دہشت گردی کی حالیہ خوفناک لہر کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں بھی ریڈ الرٹ جاری

کراچی : ملک میں دہشت گردی کی حالیہ خوفناک لہر کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا، جس میں حساس تنصیبات، مارکیٹس اور ملکی و غیر ملکی ریسٹورنٹس کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیاگیا۔

صوبائی وزارت داخلہ نے جمعرات کو نوٹیفکیشن کے ذریعے شہر قائد میں ریڈ الرٹ جاری کیا، جس میں حساس تنصیبات، مارکیٹس اور ملکی و غیر ملکی ریسٹورنٹس کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ، سندھ اسمبلی، ایمپریس، زینب مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ سے متصل بڑے بازاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد کے مشہور ہوٹل، غیر ملکی ریسٹورنٹس بالخصوص دو دریا دہشت گردوں کا ہدف ہوسکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے متعلقہ محکموں کو خصوصی طور سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں آج ہونیوالے بم دھماکے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو شہر بھر کے غیر ملکی ریسٹورنٹس کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دے دیا، ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمی پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔