آئی سی سی چیمپئنزٹرافی :2017 روایتی حریف پاک بھارت 4جون کوٹکرائیں گے

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی :2017 روایتی حریف پاک بھارت 4جون کوٹکرائیں گے

لندن : کرکٹ کی دنیا میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا انتظار صرف پاک بھارت عوام کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو ہوتا ہے ۔شائقین کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ دونوں روایتی حریف آئی سی سی کی چیمپئنزٹرافی 2017میں ایک دوسرے سے ٹکر ائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں رینکنگ کے لحاظ سے ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گیں جس میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم 4 جون کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ گرین شرٹس کا دوسرا مقابلہ 7 جون کو جنوبی افریقہ سے اور تیسرا 12جون کو سری لنکا سے ہو گا۔