لاہور میں فائنل پاکستان کرکٹ کے لیے مثبت قدم ہے،مصباح الحق

لاہور میں فائنل پاکستان کرکٹ کے لیے مثبت قدم ہے،مصباح الحق

اسلام آباد: قومی ٹیسٹ ٹیم  اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کا انعقاد پاکستان کرکٹ اور اس کے مداحوں کے لیے بہترین اقدام ہے۔پی ایس ایل فائنل شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے پر جوش تجربہ ہوگا۔


ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ اور مداحوں کے لیے جنہوں نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو طویل عرصے سے نہیں دیکھا ان کے لیے بہترین قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شائقین متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کر سکتے۔اس لیے اگر ان کے لیے لاہور میں فائنل دیکھنے کا موقع ملا تو زیادہ لوگ آئیں گے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے ایک پر جوش تجربہ ہوگا کہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے۔مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ اور دورہ ویسٹ انڈیز کے دوریے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال میں کہا کہ ان کی مداحوں کو جلد اس کا جواب مل جائے گا۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کا مزاحیہ طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ میرے فیصلے کے گرد گھومتی ہے۔