ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے یونس خان بھی دوڑ میں شامل ہو گئے

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے یونس خان بھی دوڑ میں شامل ہو گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ رنزبنانے کی بھوک آج بھی ختم نہیں ہوئی، خواہش ہے کہ اپنے کیریئر کا اختتام ہوم گرانڈ پر کروں،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرکٹرکو فٹنس اورفارم دیکھ کر کرناچاہیے۔پی سی بی نے کپتانی کی پیش کش کی تو ضرور غور کروں گا۔ خواہش ہے کیریئر کا اختتام ہوم گرائونڈ پر کروں  گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرد مردان یونس خان کا کہنا تھا کہ میری کرکٹ میں رنز بنانے کی بھوک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ،پی سی بی نے کپتانی کی پیش کش کی تو ضرور غور کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کیریئرمیں بہت کٹھن وقت دیکھا اورتنقید کو ہمیشہ مثبت لیاہے۔سپاٹ فکسنگ پر بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کے گھنائونے کام کی تہہ تک جانا چاہیے،نوجوان کرکٹرز کی ڈومیسٹک سطح پر تربیت ہونی چاہیے،فیملی بیک گرائونڈاورتعلیم کی کمی ایک بڑا فیکٹر ہے۔سابق کپتان نے اپنی خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ۔واضح رہے کہ اظہر علی کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دینے کے بعد کہا جارہا ہے کہ یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے گا.