آسٹریلیا اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ میں ''خالی سٹیڈیم'' بی سی سی آئی کا منہ چڑانے لگے

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ میں ''خالی سٹیڈیم'' بی سی سی آئی کا منہ چڑانے لگے

پونے: آسٹریلیا اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ میں''خالی سٹیڈیم'' بی سی سی آئی کا منہ چرانے لگے۔مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں کھیلے جارہے مقابلے سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کو پوری امید تھی کہ اس میچ کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک جائیں گے اور شہری اپنے کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق سٹیڈیم کا رخ کریں گے تاہم میچ شروع ہوا تو گرائونڈ میں گنتی کے محض چند سو تماشائی نظر آ رہے تھے اور ان میں سے آدھے سٹیڈیم کے ملازمین اور پولیس اہلکار تھے۔سوشل میڈیا پر اس ٹیسٹ میں تماشائیوں کی عدم موجود پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں نظر آ رہے ہیں اور ایک صارف کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا کہ ''گرائونڈ میں اس وقت تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے''۔