عامر خان اور مینی پاکیو میں فائٹ کے امکانات روشن

عامر خان اور مینی پاکیو میں فائٹ کے امکانات روشن

منیلا:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائن کے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پاکیو کے درمیان مقابلے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اگلی فائٹ کیلیے عامر خان کے ساتھ گفت و شنید جاری ہے. جلد ہی باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔


فلپائن کے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپئن نے چند روز قبل اپنے مداحوں سے پوچھا تھا کہ ان کی اگلی فائٹ کس سے ہونی چاہیئے، پول کے لیے مداحوں کو عامر خان، آسٹریلیا کے جیف ہارن، امریکا کے ٹیرنس کرافورڈ یا کیل بروک سے انتخاب کرنا تھا۔ یہ پول بھی اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ مینی پاکیو نے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے لاس ویگاس میں جیسی ورگاس کو ہراتے ہوئے کامیابی سے رنگ میں واپسی کی تھی۔