بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

اسلام آباد : بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، آپریشن رد الفساد کے تحت کالعد تحریک طالبان اور جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کیخلاف بڑی کارروائی کی گئی، 23 بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، بارودی مواد سیکیورٹی فورسز اور یونیورسٹی طلبہ پر حملے کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے شروع کیا گیا آپریشن رد الفساد جاری ہے، بلوچستان کے شہر لورالائی کے قریب کلی شاہ کاریز میں فورسز نے کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی.

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 3 خودساختہ بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی۔