لندن میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

لندن میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

لندن: برطانیہ پر سمندری طوفان' ڈورِس' کا حملہ، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین جوزمیں بدترین سیلاب، 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

لندن میں سمندری طوفان ڈورِس نے تباہی مچادی۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، 94 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ٹرین سروسز بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔آئر لینڈ میں 56 ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بر طانیہ میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔طوفان نے کئی عمارتوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین جوز میں 100سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا دوسری جانب بدترین سیلاب کے باعث دریا کا بند ٹوٹ جانے کی وجہ سے 50 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں