منڈی میں خام تیل اور سونے کے نرخ میں تیزی کا رجحان رہا

سنگا پور : ایشیائی منڈی میں خام تیل اور سونے کے نرخ میں تیزی کا رجحان رہا۔

منڈی میں خام تیل اور سونے کے نرخ میں تیزی کا رجحان رہا

سنگا پور : ایشیائی منڈی میں خام تیل اور سونے کے نرخ میں تیزی کا رجحان رہا.امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں کمی نے مارکیٹ کی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے، سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیو یارک میں کنٹریکٹ کے تحت ڈبلیو ٹی آئی (لائٹ امریکی) کروڈ کی اپریل کیلئے سپلائی 50 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 54.09 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی(لندن برنٹ) کروڈ کی 51 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 56.35 ڈالر فی بیرل رہی.

امریکی خام تیل کے ذخائر 884,000 بیرل پر آگئے، ان میں ایک ہفتے میں 512.7 ملین بیرل کی کمی ظاہر کی گئی ہے۔ایشیاء میں اسپاٹ سونے کے نرخ بھی 1,236.86 ڈالر فی اونس ریکارڈ کئے گئے۔