وزیراعلی پنجاب نے مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر شہزاد شریف خان کو اپنا معاون خصوصی نامزد کردیا

وزیراعلی پنجاب نے مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر شہزاد شریف خان کو اپنا معاون خصوصی نامزد کردیا

لاہور: وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر شہزاد شریف خان کو اپنا معاون خصوصی نامزد کردیا جو انکے سیاسی معاملات کودیکھیں گے تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ن لیگ ورکر اور لاہور کے نائب صدر شہزاد شریف خان کو اپنا معاون خصوصی نامزدکردیا.

جسکا نوٹیفیکیشن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ایک تقریب کے دوران شہزاد شریف کو دیا. اس موقعہ پر شہزاد شریف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گی دہشت گردی نے پاکستان کے امن کو بری طر ح متاثر کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان کی مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے ۔ جہاں وہ امن و سکون سے زندگی گزار سکیں۔ انہوںنے کہا کہ ارض پاکستان ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم اس کو درپیش دہشت گردی کے اس ناسور کو اب بالکل ختم کردیں۔