ایپل کے نئے دفتر کا تعمیری کام مکمل

ایپل کے نئے دفتر کا تعمیری کام مکمل

کیلیفورنیا : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے دفتر ایپل پارک کا تعمیری کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور ایک ماہ بعد اسے فعال کرنے پر کام شروع کردیا جائے گا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اس دفتر کا رقبہ 175 ایکڑ ہے اور یہاں ایپل کے 12 ہزار ملازمین کام کریں گے۔ گول دائرے کی شکل میں بنے اس دفتر میں متعدد عمارتیں اور پارک موجود ہیں۔ دفتر میں تھیٹر بھی بنایا گیا ہے جسے ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ دفتر میں تھیٹر کے ساتھ فٹنس سینٹر، پارک، اور ورزش کے لیے دوڑنے کے ٹریک بھی موجود ہوں گے۔

ایپل کا یہ دفتر ماحول دوست بھی ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے 9 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں