زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 53 لاکھ ڈالر اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 53 لاکھ ڈالر اضافہ

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 92کروڑ98 لاکھ ڈالر ہو گئے۔


مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر17 فروری 2017 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 10کروڑ53لاکھ ڈالر کے اضافے سے21 ارب 92کروڑ98 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

ان مجموعی ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3کروڑ44 لاکھ ڈالر بڑھ کر17 ارب2 کروڑ78 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس 7کروڑ9لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب90 کروڑ20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

نیوویب ڈیسک< News Source