مشرقی بارڈر سے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

مشرقی بارڈر سے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا اندرونی سیکورٹی چیلنجز کے باوجود مشرقی بارڈر سے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں،ہماری آزادی شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،وطن کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں، پاکستان کا سپاہی ہونے سمیت مشکل علاقوں اور سخت موسم میں بھی مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سانحہ گیاری سیکٹر کے شہدا کی یادگارپر پھول چڑھائے گلگت اورگوما میں انہوں نے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا اندرونی سیکورٹی چیلنجز کے باوجود مشرقی بارڈر سے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری آزادی شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وطن کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں۔ پاکستان کا سپاہی ہونے سمیت مشکل علاقوں اور سخت موسم میں بھی مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر ہے،اس پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت میں عمائدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کو وفاق کا حصہ بنانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بھر پور حمایت کر رہی ہے ۔