اکشے کمار نے ہدایتکار ساجد خان کی فلم ’’ہاؤس فل‘‘ کے چوتھے سیکوئل میں کام کے لیے شرائط رکھ دیں

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے ہدایتکار ساجد خان کی فلم ’’ہاؤس فل‘‘ کے چوتھے سیکوئل میں کام کے لیے شرائط رکھ دیں۔

بالی ووڈ اسٹاراکشے کمار نے کامیڈی فلم ’’ہاؤس فل‘‘ کے تینوں سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اپنی اداکاری کے باعث تینوں فلموں کوباکس آفس پر سپرہٹ بناچکے ہیں جس کے بعد اب فلم کے ہدایتکار ساجد خان فلم کا چوتھا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اکشے کمار نے انہیں کچھ مشکل میں ڈال دیا ہے.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کو ساجد خان نے فلم ’’ہاؤس فل 4‘‘ کا اسکرپٹ 3 بار پڑھنے کے لیے دیا جس پر اداکار نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اکشے نے فلم میں کام کرنے کے لیے ہدایتکار سے اسکرپٹ میں جاندار قسم کی تبدیلی کی شرط رکھ دی ہے جس کے بعد ایک بار پھر چوتھے سیکوئل کے اسکرپٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔