روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر 112روپے سے تجاوز کر گئی

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر 112روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی: مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر112روپے سے تجاوز کر گئی ۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.57روپے سے بڑھ کر110.58روپے اور قیمت فروخت110.67روپے سے بڑھ کر110.68روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر    30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.60روپے سے بڑھ کر111.90روپے اور قیمت فروخت111.90روپے سے بڑھ کر112.20روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 136.75 روپے سے کم ہو کر136.60روپے اور قیمت فروخت138.25روپے سے کم ہو کر138.10روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کی کمی سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 154.70روپے سے گھٹ کر 154.50روپے اور قیمت فروخت 156.20روپے سے گھٹ کر156روپے پر آگئی ۔