محمد عامر فیملی کے ہمراہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دیکھنے پہنچ گئے

محمد عامر فیملی کے ہمراہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دیکھنے پہنچ گئے

دبئی : کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر محمد عامر کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھنے کی تصویر وائرل ہو گئی۔تصویر میں محمد عامر اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے افتتاحی تقریب سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ انکی ننھی صاحبزادی انکی جھولی میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکسان سپر لیگ کا تیسرا سیزن اپنے پورے آب و تا ب کے ساتھ دبئی میں شروع ہو چکا ہے۔پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں۔پی ایس ایل اس وقت شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے۔اس دوران آنے والی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ایسی ہی ایک تصویر معروف کرکٹر محمد عامر کی وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر کو کراچی کنگز کے آفیشل اکاونٹ سے شئیر کیا گیا ہے۔

e4070114b9db142e279064b30b4f7dd2