عمران خان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی لیکن اعلان بعد میں کیا گیا، ریحام کا دعویٰ

عمران خان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی لیکن اعلان بعد میں کیا گیا، ریحام کا دعویٰ

لندن: برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کے متعلق جھوٹ بولا اور عمران خان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی لیکن اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا۔

ریحام خان نے کہا کہ شادی کی تصویر سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان جدید پاکستان سے کتنے دور ہو گئے اور پہلے ہی عمران کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ طالبان کے حامی ہیں۔ حجاب والی تصویر نے اس تاثر کی تصدیق کر دی اور پاکستان میں اس طرح کی شادی کون کرتا ہے جبکہ دلہن کا چہرہ چھپانے سے اچھا تاثر نہیں گیا۔

ریحام خان نے کہا کہ الیکشن سے 4 ماہ پہلے شادی کر کے عمران خان نے سیاسی خودکشی کی ہے جبکہ یہ تاثر دیا گیا کہ عمران خان صوفی ازم کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا عمران خان اس طرح کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ کی فیصلہ سازی سے پی ٹی آئی میں بھی پریشانی پائی جاتی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں