احتساب عدالت نے قومی ایئر لائن کے 2 افسران کو قید کی سزا سُنا دی

احتساب عدالت نے قومی ایئر لائن کے 2 افسران کو قید کی سزا سُنا دی

لاہور: احتساب عدالت نے قومی ایئر لائن کے 2 افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں قید کی سزا سنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پی آئی اے کے فنانس مینجر ابراہیم نور اور کارگو ایجنٹ سہیل پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرموں کو 5، 5 سال قید کا حکم دیا جس پر مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تاہم ایک اور پی آئی اے کے افسر ملزم آفتاب کو بری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا تھا کہ مجرموں نے 2011ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 127 اعشاریہ 845 ملین روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں