سونم کپور نے اپنی منگنی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

سونم کپور نے اپنی منگنی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور حال ہی میں ایک تقریب کے دوران انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی نظر آئیں جس کے بعد میڈیا میں ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتی پھر بھی آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔

اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری انگلی میں موجود انگوٹھی کی بات ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ منگنی کی انگوٹھی نہیں ہے اور اگر یہ انگوٹھی منگنی کی ہوتی تو کیا میں آپ کو نہیں بتاتی۔ میں نے صرف اسی انگلی میں نہیں بلکہ تمام انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا آپ میرے زیورات کے متعلق سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں اور وہ بھی خاص طور پر انگوٹھی کے بارے میں ہی کیوں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں