سلمان خان کی فلم’تیرے نام‘ میں پاگل لڑکی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کون ہے؟

سلمان خان کی فلم’تیرے نام‘ میں پاگل لڑکی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کون ہے؟

لاہور:بالی ووڈ کے دبنگ خان کی مشہور زمانہ فلم تیرے نام میں پاگل لڑکی کا کردار اداکرنیوالی اداکارہ حقیقت میں کتنی خوبصورت دکھتی ہیں ،تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق 2003 ءمیں سلمان خان کی فلم تیرے نام نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے تھے اس فلم میں دبنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیروئن بھومیکا چاولہ نے ادا کیا تھا اور اسی فلم کی وجہ سے اداکارہ کو کافی شہرت ملی۔

تاہم اس فلم کی خاص بات ایک پاگل لڑکی کا کردار تھا جو کہ کافی مقبول بھی ہوا۔فلم میں اگرچہ اس پاگل لڑکی کا کردار بہت طویل نہیں تھا جس کو سلمان خان اوباشوں سے بچاتے ہیں اور اس کردار کو بہت زیادہ طویل نہ ہونے کے باوجود بھی کافی پذیرائی ملی تھی۔اب اس لڑکی کے بارے معلومات سامنے آئی ہیں اور یہ لڑکی حقیقت میں کافی خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں۔اس لڑکی کا نام رادھیکا چودھری ہے اور وہ مشہور ساﺅتھ انڈین ایکٹریس تھیں۔


انہوں نے 30 سے زائد تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا، تاہم 2004ء رادھیکا نے فلمی دنیا سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس سے قبل رادھیکا کی 17 منٹ کی شارٹ فلم کو لاس ویگاس فلم فیسٹول میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔رادھیکا کی جیسے ہی تصاویر سوشل میڈیا پر آئی تو لوگوں کی جانب سے ان کو کافی پسند کیا گیا۔