نیب کا ریاض پیرزادہ کیخلاف انکوائری کا حکم

نیب کا ریاض پیرزادہ کیخلاف انکوائری کا حکم

اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں پر چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی انیتہ عرفان کے خلاف بھی شکایات پر کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اور ڈی سپورٹس بورڈ پر الزام ہے کہ ناروال سپورٹس سٹی، لیاقت جمنیزیم اور سپورٹس فیڈریشنز کو مالی گرانٹس میں بدعنوانی کی گئی جبکہ وزرا اور عہدیدار ان کے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے بے دریغ اخراجات کیے گئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ میں خلاف میرٹ تقرریاں اور جاری فنڈز میں بھی خورد برد کی گئی۔

رکن بلوچستان اسمبلی انیتہ عرفان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کرسچین ویلفئیر ہاؤسنگ سوسائٹی بشیر آباد کوئٹہ کے پلاٹس دھوکہ دہی سے مسیحی براداری کے غیر مستحق افراد کو دیے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب بلوچستان کو شکایت کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں