پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

 پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

اسلام آباد:پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت ہوئی جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کو 26 فروری کو طلب کر رکھا ہے، اسی روز استثنیٰ سے متعلق درخواست کی سماعت کی جائے گی۔سربراہ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے درخواست جمع کرائی۔خیال رہے کہ اس سے قبل شریف خاندان کی احتساب عدالت سے حاضری کے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کی جاچکی ہے۔