اداکارہ کو چلتی ٹرین میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اداکارہ کو چلتی ٹرین میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ممبئی: ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ سنوشا سنتوش کو چلتی ٹرین میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سنوشا سنتوش کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ چلتی ٹرین میں اُس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی آبائی جگہ سے فلم کی شوٹنگ کے لیے دوسرے شہر جارہی تھیں تب انہیں رات کے اندھیرے میں 40 سالا شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی جس پر اداکارہ کی جانب سے شور کیا گیا تو وہاں موجود فلم کے رائٹر اور دیگر مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر قریبی موجود ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔


رپورٹس کے مطابق تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے دماغ کو حاضر رکھتے ہوئے ملزم کو پکڑے رکھا اور اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی جب کہ اُن کا یہ اقدام نہ صرف دیگر عورتوں کے لیے بھی ایک سبق ہے بلکہ ان کے جرأت مندانہ عمل سے معاشرے میں اس طرح کے واقعات میں بھی کمی آئے گی۔