سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کو نااہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کو نااہل قرار دیدیا


اسلام آباد:سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کو نااہل قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کیخلاف اہلیت کی درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے مشیر سیاحت پر سرکاری ملازم کے طورپر تنخواہ لینے کے الزام پر نااہلیت کا فیصلہ سنادیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کو بھی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیا گیا ہے۔