پی ایس ایل تھری !آج کونسی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ؟

پی ایس ایل تھری !آج کونسی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ؟

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ہی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہیں البتہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ کی ٹیم گزشتہ دونوں ایڈیشنز میں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔


پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ہی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہیں البتہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ کی ٹیم گزشتہ دونوں ایڈیشنز میں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔

دونوں میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان مقابلے کا آغاز شام ساڑھے چار بجے ہوگا۔

    آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ رات کو 9 بجے شروع ہوگا۔ ملتان سلطان کا یہ ایونٹ میں دوسرا میچ ہوگا، پہلے میچ میں ملتان سلطان اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا جس میں ملتان سلطان نے اپنے ڈیبیو میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔