احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی میں ہلچل، سول سیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال،دفاتر پر تالے ڈال دیئے گئے

احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی میں ہلچل، سول سیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال،دفاتر پر تالے ڈال دیئے گئے

لاہور: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتار ی پر پنجاب کی افسر شاہی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سول سیکرٹریٹ میں ملازمین نے ہڑتال کر دی جبکہ دفاتر پر تالے ڈال دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق احمد چیمہ کی گرفتاری نے پنجاب کو بیورو کریسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے اورسول سیکرٹریٹ میں ملازمین نے ہڑتال کر دی ،دفاتر پر تالے ڈال دیئے گئے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کی زیرصدارت جی او آر ون میں بیوروکریٹس کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں افسر شاہی کے تحفظات پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا۔

نیب حکام کی جانب سے اگلے ہی روز احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے انہیں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کردیا۔