امریکی ماڈل نے شوہر اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

امریکی ماڈل نے شوہر اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

مشی گن: امریکی ریاست مشی گن کی معروف ماڈل نے اپنے شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کی دوست نے بتایا کہ میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے کہ 45 سالہ لآرین سٹیارٹ نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنی فیملی پر فائرنگ کر دی اور پھر اپنی جان لے لی جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا ہے۔

لآرین اور اس کی فیملی کیگو ہاربر کے علاقے میں اپنے گھر میں اس وقت مردہ پائی گئی تھی جب ان کے ایک عزیز کے فون پر پولیس موقع پر پہنچی تھی۔ موقع پر پہنچنے پر حکام کو گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت لآرین، ان کے 47 سالہ شوہر ڈینیل اور ان کے دو بچوں 27 سالہ اسٹیون اور 24 سالہ بیتھانے کے نام سے ہوئی۔

فری پریس کے مطابق مرنے والے دونوں بچے کالج میں زیر تعلیم تھے جبکہ لآرین کے لنکڈ ان پیج کے مطابق وہ ایک ماڈل تھیں اور جز وقتی طور پر وہ پرسنل ٹرینر کی خدمات بھی فراہم کرتی تھیں۔ مرنے والے تمام افراد کے سر میں گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ ایک بندوق بھی موقع سے برآمد ہوئی تھی۔

ایک ہفتہ قبل خاتون سے آخری مرتبہ ملنے والے ٹیلر نے فری پریس سے گفتگو میں بتایا کہ جوڑا آپس میں محبت کرتا تھا لیکن وہ آج کل مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں