افسران کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، فواد چوہدری

افسران کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ درباری افسروں کو بچانے کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب) پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

نیب کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تحریک انصاف کے رہنما نے تبصرہ کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ افسر سرکاری وسائل پر ڈاکہ زنی کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہناتے ہیں، ان درباری افسروں کو بچانے کے لئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے اقدام سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی ہونی چاہیے۔