سنگا کارا میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے ،نیلم منیر

سنگا کارا میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے ،نیلم منیر

دبئی : پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بول رہاہے ۔جہاں اس نے کرکٹ کے دیوانوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے وہیں  اس کے سحر میں جکڑنےوالوں میں شوبز کی اہم شخصیات بھی پیچھے نہیں ہیں ۔


پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطان کی برانڈ ایمبیسڈر نیلم منیر نے نیو نیوز کی  رپورٹر سےگفتگو  کرتے ہوئے اہم راز سے پردہ اٹھایا   ۔ نیلم منیر نے رپورٹر کے سوال پر کہ" آپ کا پسندیدہ  کھلاڑی  کون سا ہے  "، تو نیلم منیر نے جواب میں کہا کہ "مجھے سری لنکن کھلاڑی سنگا کارا بہت پسند ہے" ۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے سری لنکا میں میچ بھی دیکھا، اور سنگا کارا ملتان سلطان کی ٹیم میں بھی ہیں" ۔ رپورٹر کے کہنے  پر نیلم منیر نے "دل دل پاکستان " بھی مدھر دھن کے ساتھ سنایا ۔

ویڈیو دیکھیں :-