ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کی غیر ملکی گواہ پر آج بھی جرح جاری

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کی غیر ملکی گواہ پر آج بھی جرح جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی نیب کے غیرملکی گواہ رابرٹ ولیم ریڈلی پر جرح آج بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران رابرٹ ریڈلی نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا جس پر خواجہ حارث نے جرح کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن سے نیب کے گواہ فرانزک ماہر رابرٹ ریڈلی سے جرح لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک کی جا رہی ہے۔

برطانوی شہری رابرٹ ریڈلی فرانزک ماہر ہیں اور پاناما کیس کی تحقیقات کے دوران انہوں نے کیلبری فونٹ کا نکتہ اٹھایا تھا۔ نیب کے دوسرے غیرملکی گواہ اختر راجا ہیں جن کا بعد میں بیان قلمبند ہونے کے بعد اس پر جرح ہوگی۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر ملزم قرار دیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں