ایسا لگتا ہے کہ ادارے نواز شریف کے خلاف صف آرا ہیں، مولانا فضل الرحمان

ایسا لگتا ہے کہ ادارے نواز شریف کے خلاف صف آرا ہیں، مولانا فضل الرحمان

سرگودھا: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آ رہی ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ادارے نواز شریف کے خلاف صف آرا ہیں جب کہ یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ ادارے فریق بن گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ سب کچھ آئین اور قانون کا سہارا لے کر کیاجارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی امیدواروں سے کہا گیا کہ آزاد حیثیت سے لڑیں اور منڈیاں لگ چکی ہیں۔ سینیٹ الیکشن شفاف ہوتے دکھائی نہیں دے رہے اور سینیٹ الیکشن میں پیچیدگیاں پیدا کی جا رہی ہیں اس لیے سب کو سوچنا چاہیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں