پانچ منٹ کے لیے اندر جانے دیں ،صحافی برادری دیکھ رہی ہے،عزت کا معاملہ ہے،دانیا ل عزیز کی احتساب عدالت جانے کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی سے درخواست

پانچ منٹ کے لیے اندر جانے دیں ،صحافی برادری دیکھ رہی ہے،عزت کا معاملہ ہے،دانیا ل عزیز کی احتساب عدالت جانے کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی سے درخواست

اسلا م آباد:احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت جاری ہے مگر لیگی وزراء بریگیڈ اندر جائے بغیر نہ رہ سکے۔

ذرائع کے مطا بق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی کمرہ عدالت میں جانے کے لیے ایس ایس پی سکیورٹی سے درخواست اور ترلے کرتے رہے اور کہا کہ پانچ منٹ کے لیے اندر جانے دیں صحافی برادری دیکھ رہی ہے،عزت کا معاملہ ہے۔

جس پر ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی نے جواب دیا کہ دانیال عزیزدانیال صاحب آپ صرف میرے کمرے تک جائیں۔ایس ایس پی سکیورٹی نے دانیال عزیز کو تنبیہ کی جبکہ محسن شاہ نواز رانجھا اور مائزہ حمید کو کورٹ جانے سے روک دیا ۔