اسرائیل کا ایران کے میزائل مار گرانے کے نظام کا کامیاب تجربہ

اسرائیل کا ایران کے میزائل مار گرانے کے نظام کا کامیاب تجربہ

یروشلم:  اسرائیل اور امریکہ نے کہا ہے کہ انہوں نے میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کی مدد سے متحارب علاقائی ملک، ایران کی جانب سے یہودی ریاست کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے کسی ممکنہ میزائل حملے کی صورت میں دفاع کیا جا سکتا ہے۔

ایرو تھری انٹرسیپٹر کے کئے جانے والے تجربے سے آٹھ روز قبل ایران نے جدید قسم کے میزائل 'قدر' کی نمائش کی، جو 2000 کلومیٹر دور تک مار کر سکتا ہے، جو  اسرائیلی علاقے تک پہنچ سکتا ہے۔  

'قدر' اس میزائل پروگرام کا ایک جزو ہے جسے ایران نے جاری رکھنے کا عہد کر رکھا ہے حالانکہ اسرائیل اور امریکہ نے اس سرگرمی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے  جو ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے سلسلے میں ان کے نئے معاہدے کا حصہ ہے۔