ملک میں تعلیم کی بہتری کے لئے سب کچھ کریں گے، آرمی چیف

ملک میں تعلیم کی بہتری کے لئے سب کچھ کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے اور ہم ملک کی تعلیم کی بہتری کے لئے سب کچھ کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکولز و کالجز سسٹم کے فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا کو ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبا کو ایوارڈز دیئے جب کہ طلبا، والدین اور اساتذہ کو بہترین نتائج پر مبارکباد بھی دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے اور ان کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے ہم ملک میں تعلیم کی بہتری کے لئے سب کچھ کریں گے۔