آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر مریم نواز کا ردعمل

آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر مریم نواز کا ردعمل

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ سب مستفید ہونے والے صفائیاں کیوں دے رہے ہیں؟ انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہاکہ سب مستفید ہونے والے صفائیاں کیوں دے رہے ہیں؟ واضح رہے سابق صدر آصف زرداری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہمیں سینیٹ سے باہرکردیا گیا ہے۔


میاں صاحب آپ سینیٹ سے باہرنہیں ہوئے موجود ہیں۔اس سے قبل مریم نوازنے اپنے ایک اور ٹویٹ میں احتساب عدالت میں کیلبری فونٹ کی تصدیق پرردعمل میں کہا کہ آپ سچ کوانتہائی قلیل مدت کیلئے دبا سکتے ہو،لیکن جلدی یا دیر سے سچ کوسامنے آنا ہی ہوتا ہے۔انہوں کہا کہ کیلبری فونٹ کے خالق کو2005ئ میں ایوارڈ ملا۔ گواہ کے مطابق آئی ماہرہی کیلبری فونٹ ڈاو¿ن لوڈ کرسکتا ہے۔ گواہ کہتا ہے کہ میں نے بھی کیلبری فونٹ ڈاو¿ن لوڈ کیا ہے۔ انہوں نے احتساب عدالت کے باہر مختصر گفتگو میں کہا کہ میں اور حمزہ ایک ہی ہیں ہم میں کوئی فرق نہیں ہے۔