نوازشریف کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں،سردار ایاز صادق

نوازشریف کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں،سردار ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ بغیرعہدے کے بھی عوام میاں صاحب کی طرف دیکھتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایازصادق نے کہا  کہ نوازشریف کو کسی عہد ے کی ضرورت نہیں،سب جانتے ہیں نوازشریف کو سزا  کیوں مل رہی ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا  کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیارمیں رہ کرکام کرے، ادارے اختیارات سے تجاوزکریں گے تومسئلہ ہوگا۔انھوں نے کہاکہ مشرف دورمیں لوگوں کو  6مہینے میں چھوڑدیاجاتا تھا۔

ایازصادق نے خدشہ ظاہر کیاکہ افسوس سے کہناپڑتاہے کہ پانی سر سے گزرتا نظر  آ رہاہے۔ انھوں نے سوال کیا  کہ کیا احد چیمہ ملک سے فرارہوئے تھے؟ بکتربندگاڑیوں میں ملک کی خدمت کرنیوالوں کونہیں لایا جاتا۔

ایازصادق نے کہا  کہ ڈاکٹرعاصم اورشرجیل میمن کو بھی تفتیش کیلئے بلاتے۔ ایازصادق نے مزید  کہا  کہ دوران تفتیش گرفتاری مناسب نہیں، نیب کے حوالات  کی تصاویر میڈیا میں لاناغیرمناسب ہے۔