عامر خان کا ’ٹھگز آف ہندوستان ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار 

عامر خان کا ’ٹھگز آف ہندوستان ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار 

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کیلئے اپنی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ریلیز  کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا۔

رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ بھارت کی میگا بجٹ فلم ہے جس میں دونوں اداکاروں کے کئی روپ دیکھنے کو ملیں گے۔میگا بجٹ فلم کی نمائش کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر ناگزیر وجوہات کی بناء پر فلم کی نمائش ٹل گئی ہے۔

فلم ’2.0‘ کے فلم ساز نمائش دیوالی کے موقع پر کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران باکس آفس پر ان کا مقابلہ عامر خان سے متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے.

عامر خان نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے ،اس کے باوجود فلم ’2.0‘ کے فلمساز یش راج فلمز سے ان کی فلم کی نمائش کی تاریخ کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔