پی ایس ایل : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کو 19 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کو 19 رنز سے ہرا دیا
کیپشن: imaad wasim psl 3 quetta gladiator پی ایس ایل تھری کوئٹہ گلیڈئیٹر

دبئی :پی ایس ایل تھری کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کو 19 رنز سے شکست دیدی ، کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کو 19 رنز سے شکست دیدی ، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

کنگز کی طرف سے انگرام نے 41 رنز کی انفرادی اننگ کھیلی ، ان کی اننگ میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

کوئٹہ کی جانب سے شین واٹس نے تین ، انور علی اور آرچر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، راحت علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈئیٹر کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی ، عمر امین 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، محمد نواز نے تین چوکوں کی مدد سے 30 سکور کیے۔

کنگز کی جانب سے عماد وسیم ، ملز اور محمد عرفان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، شاہد آفریدی اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔