پی ایس ایل ، ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو 180رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل ، ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو 180رنز کا ہدف دیدیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسری میچ میں ملتان سلطان نے لاہو ر قلندرز  کو 180 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے کمار سنگاکارااور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا دونوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا اور باولرز کو تگنی کا ناچ نچا یا۔
احمد شہزاد33گیندوں پر5چوکوں کی مدد سے 38رنز بنانے کے بعدمستفیض الرحمان کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔احمد صہیب 4رنز بنانے کے بعدیاسر شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے،جبکہ کمارسنگاکارا نے اپنا سفر جاری رکھا اور لگاتا ر پی ایس ایل میں نصف سنچری سکور کرتے ہوئے ناقابل شکست63رنز بنائے جبکہ ٹیم کے کپتان شعیب ملک 48رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے۔
لاہورقلندر کی جانب سے مستفیض الرحمان نے2جبکہ یاسر شاہ کے حصے ایک وکٹ آئی۔ملتان سلطانز پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ،جبکہ کراچی کنگز 2پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔