توہین عدالت کیس ، دانیال عزیز کو ان کی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ ، ویڈیو فراہم کر دی گئی

توہین عدالت کیس ، دانیال عزیز کو ان کی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ ، ویڈیو فراہم کر دی گئی
کیپشن: danyal aziz supreme court contempt court دانیال عزیز سپریم کورٹ توہین عدالت

اسلام آباد:سپریم کورٹ  نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو ان کی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور ویڈیو فراہم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ  نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو ان کی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور ویڈیو فراہم کر دی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے ایجاد کیا ہو ، کیس میں مزید مہلت کسی کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگی۔

عدالت عظمیٰ نے توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ، میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرا دیا ، آج کل جو فلم چل رہی ہے ، یہ آپ پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں۔