شہباز شریف کی وزیراعظم سے ملاقات ، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات سے آگاہ کیا

شہباز شریف کی وزیراعظم سے ملاقات ، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات سے آگاہ کیا
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم سے ملاقات میں احد چیمہ کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران سابق ڈی جی ایل ڈٰی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کا  معاملہ پنجاب اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔

احد چیمہ کے معاملے پر افسر شاہی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا ہے کہ سول سرونٹس کو عدلیہ کی طرز پر آئینی تحفظ فراہم کریں۔