'بھارت کیجانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر کہنا حقائق کے منافی ہے'

'بھارت کیجانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر کہنا حقائق کے منافی ہے'
کیپشن: بھارتی پروپیگنڈے کی وجہ سے ہاولپور میں ایک مدرسے کا انتظام پنجاب حکومت نے اپنے قبضے میں لیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ ہوا اور اس سلسلے میں ہی حکومت نے گزشتہ روز کچھ اقدامات اٹھائے اور مزید بھی اٹھائے گی۔

af0d343500a84bca7485853c8017b82a

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے کے تحت بہاولپور میں ایک مدرسے کا انتظام پنجاب حکومت نے اپنے قبضے میں لیا اس مدرسے پر بھارت پروپیگنڈا کر رہا تھا کہ یہ جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس مدرسے میں تقریباً 700 طالب علم تدریس کے عمل میں مصروف ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا مقبوضہ کشمیر کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔